☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يقول: الماء من الماء
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← من كان يقول: الماء من الماء
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 962 Musannaf Ibn Abi Shaibah
خَمْسَةً
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ سَأَلَ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُمْ يَقُولُ: " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ" مِنْهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد کہتے ہیں کہ میں نے پانچ صحابہ سے سوال کیا سب نے یہی کہا کہ پانی کے بدلے پانی ہے۔ ان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 962، ترقيم محمد عوامة 962)
Hadith No.: 963 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ خُدْرَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پانی کے بدلے پانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 963، ترقيم محمد عوامة 963)
Hadith No.: 964 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ پانی کے بدلے پانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 964، ترقيم محمد عوامة 964)
Hadith No.: 965 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پانی کے بدلے پانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 965، ترقيم محمد عوامة 965)
Hadith No.: 966 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، ذَكْوَانَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَقَالَ:" لَعَلَّنَا أَعْجَلْنَاكَ؟" فَقَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: " إِذَا أُعْجِلْتَ أَوْ أَقْحَطْتَ فَعَلَيْكَ الْوُضُوءُ وَلَا غُسْلَ عَلَيْكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک انصاری کے گھر کے پاس سے گزر رہے تھے کہ پیغام بھیج کر انہیں بلوایا۔ وہ حاضر ہوئے تو اس کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شاید ہم نے آپ کو جلدی بلا لیا۔ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم جماع کرو اور انزال نہ ہو تو صرف وضو لازم ہے غسل لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 966، ترقيم محمد عوامة 966)
Hadith No.: 967 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجِمَاعِ:" إِذَا لَمْ يُنْزِلْ فَلِمَ يَغْتَسِلُ؟ قِيلَ وَإِنْ هَزَّهَا بِهِ؟ قَالَ: وَإِنْ هَزَّهَا بِهِ حَتَّى يَهْتَزَّ قُرْطَاهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس جماع کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں انزال نہ ہو کہ غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ فرمایا غسل واجب نہیں۔ کسی نے پوچھا خواہ آدمی عورت پر حرکت طاری کرے پھر بھی نہیں؟ فرمایا نہیں اگر اس کی بالیاں ہلا دے پھر بھی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 967، ترقيم محمد عوامة 967)
Hadith No.: 968 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَعْدًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ هِلَالًا، يُحَدِّثُ، عَنِ الْمُرَقِّعِ، عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ سَعْدًا " كَانَ يَأْتِيهَا فَإِذَا لَمْ يُنْزِلْ لَمْ يَغْتَسِلْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص کی ام ولد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد میرے پاس آتے اگر انہیں انزال نہ ہوتا تو غسل نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 968، ترقيم محمد عوامة 968)
Hadith No.: 969 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي أَيُّوبَ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِي الْإِكْسَالِ إِلَّا الطُّهُورُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب روایت کرتے ہیں کہ حضور نے ارشاد فرمایا کہ بغیر انزال کے جماع کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا بلکہ صرف وضو واجب ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 969، ترقيم محمد عوامة 969)
Hadith No.: 970 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانَ ، يَحْيَى ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَطَاءَ بْنِ يَسَارٍ ، زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَطَاءَ بْنِ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِذْ جَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ فَلَمْ يُمْنِ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ:" يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ. وَقَالَ عُثْمَانُ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: وَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ وَطَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، فَأَمَرُوهُ بِذَلِكَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد نے حضرت عثمان سے پوچھا کہ اگر آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے کہ اسے انزال نہ ہو تو وہ کیا کرے؟ حضرت عثمان نے فرمایا کہ وہ نماز والا وضو کرے اور اپنے آلہ تناسل کو دھولے۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ میں نے حضور سے بھی یو نہی سنا ہے۔ حضرت زید بن خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی، حضرت زبیر، حضرت طلحہ اور حضرت ابی بن کعب سے یہی سوال کیا اور سب نے یہی جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 970، ترقيم محمد عوامة 970)