☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 646 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أُنْبِئْتُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ شَرِبَ لَبَنًا فَذَكَرُوا لَهُ الْوُضُوءَ وَالْمَضْمَضَةَ قَالَ:" لَا أُبَالِيهِ بَالَةً اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دودھ پیا تو لوگوں نے وضو یا کلی کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا اس کی ضرورت نہیں، آسانی پیدا کرو تمہارے لئے بھی آسانی پیدا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 646، ترقيم محمد عوامة 646)
حدیث نمبر: 647 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَخِيهِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: شَرِبْتُ لَبَنًا مَحْضًا بَعْدَ مَا تَوَضَّأْتُ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ:" مَا أُبَالِيهِ بالة اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف ابن شخیر فرماتے ہیں کہ میں نے وضو کرنے کے بعد دودھ پیا پھر اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، آسانی پیدا کرو تمہارے لئے آسانی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 647، ترقيم محمد عوامة 647)
حدیث نمبر: 648 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْوُضُوءِ مِنَ اللَّبَنِ قَالَ:" مِنْ شَرَابٍ سَائِغٍ لِلشَّارِبِينَ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد الرحمن سے دودھ پی کر وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تو پینے والوں کے لئے ایک خوش گوار مشروب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 648، ترقيم محمد عوامة 648)
حدیث نمبر: 649 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَبَلَةَ: أَسَمِعْتَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " إِنِّي لَآكُلُ اللَّحْمَ وَأَشْرَبُ اللَّبَنَ وَأُصَلِّي وَلَا أَتَوَضَّأُ"؟ قَالَ: نَعَمْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جبلہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں گوشت کھاتا ہوں اور دودھ پیتا ہوں اور پھر وضو کئے بغیر نماز پڑھتا ہوں، انہوں نے کہا ہاں میں نے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 649، ترقيم محمد عوامة 649)
حدیث نمبر: 650 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: كَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي الْمَسْجِدِ فَأَتَاهُ مُدْرِكُ بْنُ عُمَارَةَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَقَالَ مُدْرِكٌ: هَذَا مَاءٌ فَمَضْمِضْ قَالَ:" مِنْ أَيِّ شَيْءٍ؟! مِنَ السَّائِغِ الطَّيِّبِ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن مسجد میں تھے کہ مدرک بن عمارہ ان کے پاس دودھ لائے، انہوں نے دودھ پی لیا تو مدرک نے کہا یہ پانی ہے کلی کرلیجئے۔ وہ کہنے لگے کیوں کلی کروں، کیا خوش گوار اور پاکیزہ چیز پی کر کلی کروں؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 650، ترقيم محمد عوامة 650)