☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ایک چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 407 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جمیل بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک چلو سے کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 407، ترقيم محمد عوامة 407)
حدیث نمبر: 408 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ" قَالَ:" هَكَذَا وُضُوءُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور اس میں ایک چلو سے تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک صاف فرمایا، پھر ارشاد فرمایا ”تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو ایسا تھا، [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 408، ترقيم محمد عوامة 408)
حدیث نمبر: 409 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَرَفَ غَرْفَةً تَمَضْمَضَ مِنْهَا وَاسْتَنْشَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں ایک مرتبہ پانی لیا اور اسی سے کلی بھی فرمائی اور ناک بھی صاف فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 409، ترقيم محمد عوامة 409)
حدیث نمبر: 410 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ مَعْبَدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ " يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت راشد بن معبد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو ایک چلو سے کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 410، ترقيم محمد عوامة 410)
حدیث نمبر: 411 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ بِمَاءٍ وَاحِدٍ كُلَّ مَرَّةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد ہر مرتبہ ایک ہی چلو سے کلی کرتے اور ناک بھی صاف کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 411، ترقيم محمد عوامة 411)
حدیث نمبر: 412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثْتُ عَنْ هُشَيْمٍ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ أَنَّهُ" كَانَ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی ایک چلو سے کلی کرتے اور ناک بھی صاف کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 412، ترقيم محمد عوامة 412)
حدیث نمبر: 413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونَ، أَنَّهُ" كَانَ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن میمون ایک چلو سے کلی کرتے اور ناک بھی صاف کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 413، ترقيم محمد عوامة 413)
حدیث نمبر: 414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ " يَأْخُذُ لِلْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ مِنَ الْمَاءِ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد ایک چلو سے کلی کرتے اور ناک بھی صاف کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 414، ترقيم محمد عوامة 414)