☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو نا پسندیدہ خیال کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو نا پسندیدہ خیال کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 356 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَبُو حَاجِبٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَاجِبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک غفاری صحابی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے پس ماندہ پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 356، ترقيم محمد عوامة 356)
حدیث نمبر: 357 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى الْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ وَهُوَ بِالْمِرْبَدِ وَهُوَ يَنْهَاهُمْ عَنْ فَضْلِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ، فَقُلْتُ:" أَلَا حَبَّذَا صُفْرَةُ ذِرَاعَيْهَا أَلَا حَبَّذَا كَذَا. فَأَخَذَ شَيْئًا فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ: لَكَ وَلِأَصْحَابِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوادہ بن عاصم کہتے ہیں کہ میں نے مقام مربد میں حکم غفاری سے ملاقات کی۔ وہ لوگوں کو عورت کے پس ماندہ پانی سے منع کرتے تھے، میں نے ان سے کہا کہ ”عورت کے بازوؤں کی زردی کتنی اچھی ہوتی ہے!“ انہوں نے ایک چیز کو پکڑ کر غصے سے پھینکا اور فرمایا ”تیرے لئے اور تیرے ساتھیوں کے لئے اچھی ہوگی“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 357، ترقيم محمد عوامة 357)
حدیث نمبر: 358 مصنف ابن ابی شیبہ
جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ " تَوَضَّأَتْ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وَضُوئِهَا فَنَهَتْنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلثوم بن عامر فرماتی ہیں کہ جویریہ بنت حارث نے ایک مرتبہ وضو کیا، میں نے ان کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا تو انہوں نے مجھے روک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 358، ترقيم محمد عوامة 358)
حدیث نمبر: 359 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ أَنَّهُمَا" كَانَا يَكْرَهَانِ فَضْلَ طَهُورِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن بصری عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 359، ترقيم محمد عوامة 359)
حدیث نمبر: 360 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " نُهِيَ أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 360، ترقيم محمد عوامة 360)
حدیث نمبر: 361 مصنف ابن ابی شیبہ
رَجُلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ مَاءٍ عِنْدَهُ، فَقَالَ: " لَا تَوَضَّأْ بِهِ فَإِنَّهُ فَضْلُ امْرَأَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ کہتے ہیں کہ میں ایک صحابی کے پاس تھا، اس اثنا میں، میں نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 361، ترقيم محمد عوامة 361)
حدیث نمبر: 362 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: " إِذَا خَلَتِ الْمَرْأَةُ بِالْوُضُوءِ دُونَكَ فَلَا تَوَضَّأْ بِفَضْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ اگر عورت تم سے پہلے وضو کرلے تو تم اس کے استعمال کردہ پانی سے وضو نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 362، ترقيم محمد عوامة 362)