☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 264 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أَبِيهِ ، أَبِي فَزَارَةَ ، أَبِي زَيْدٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ , عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ: " عِنْدَكَ طَهُورٌ"؟ قَالَ: لَا، إِلَّا شَيْءٌ مِنْ نَبِيذٍ فِي إِدَاوَةٍ، فَقَالَ:" ثَمَرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لیلۃ الجن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس وضو کے لئے پانی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک برتن میں نبیذ ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”کھجور پاکیزہ ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 264، ترقيم محمد عوامة 264)
حدیث نمبر: 265 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا بِالْوُضُوءِ مِنَ النَّبِيذِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نبیذ سے وضو کرنے میں کسی قسم کا حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 265، ترقيم محمد عوامة 265)
حدیث نمبر: 266 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " النَّبِيذُ وَضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جس شخض کے پاس وضو کا پانی نہ ہو وہ نبیذ سے وضو کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 266، ترقيم محمد عوامة 266)
حدیث نمبر: 267 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُغْتَسَلَ بِالنَّبِيذِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ نبیذ سے غسل کرنے کو ناپسند خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 267، ترقيم محمد عوامة 267)