☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 9183
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 9183
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا تَسَحَّرَ الرَّجُلُ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّوْمُ فَإِنْ أَفْطَرَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ وَإِنْ هَمَّ بِالصَّوْمِ فَهُوَ بِالْخِيَارِ، فَإِنْ شَاءَ صَامَ، وَإِنْ شَاءَ أَفْطَرَ، وَإِنْ سَأَلَهُ إنْسَانٌ، فقَالَ: أَصَائِمٌ أَنْتَ، فقَالَ: نَعَمْ، فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّوْمُ، إلَّا أَنْ يَقُولُ: إنْ شَاءَ اللَّهُ، فَإِنْ قَالَ: فَهُوَ بِالْخِيَارِ إنْ شَاءَ صَامَ وَإِنْ شَاءَ أَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے سحری کھالی تو اس پر روزہ واجب ہوگیا۔ اگر اس نے روزہ توڑ دیا تو اس پر قضاء واجب ہے۔ اگر اس نے روزے کا محض ارادہ کیا توا سے اختیار ہے۔ اگر چاہے توروزہ رکھے اور اگر چاہے تو روزہ نہ رکھے۔ اگر کسی نے اس سے سوال کیا کہ کیا تمہارا روزہ ہے؟ اس نے جواب میں ہاں کہا تو اس پر روزہ واجب ہوگیا۔ البتہ اگر اس نے ان شاء اللہ کہا تو پھر روزہ واجب نہیں ہوا۔ اس صورت میں اسے اختیار ہے چاہے توروزہ رکھے اور چاہے تو نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9338، ترقيم محمد عوامة 9183)
← Previous Hadith (9182) Back to Bab Next Hadith → (9184)