٣٩٨٢٩ - حدثنا ابن إدريس عن ابن عجلان عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: ⦗١٤٥⦘ دخل عمر على أبي بكر وهو آخذ بلسانه (ينضنضه) (١) فقال له عمر: اللَّه، اللَّه، يا خليفة رسول اللَّه (٢) وهو يقول: هاه، إن هذا (أوردني) (٣) الموارد (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر، حضرت ابوبکر کے پاس حاضر ہوئے تو (دیکھا کہ) حضرت ابوبکر اپنی زبان کو پکڑے ہوئے تھے اور اس کو ہلا رہے تھے۔ حضر ت عمر نے کہا۔ اے خلیفہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو۔ حضرت ابوبکر کہنے لگے۔ ہاں اسی زبان نے مجھے بہت سے گھاٹوں پر اتارا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39829، ترقيم محمد عوامة 38202)