٣٧٤٩٥ - حدثنا أبو معاوية (عن الأعمش) (١) عن سعد بن عبيدة عن البراء ابن عازب قال: في قوله: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ ⦗٤١٢⦘ الدُّنْيَا﴾ [إبراهيم: ٢٧] ، قال: التثبيت في الحياة الدنيا (إذا جاء الملكان) (٢) إلى الرجل في القبر فقالا له: من ربك؟ فقال: ربي اللَّه، وقالا: ما دينك؟ قال: ديني الإسلام، قالا: ومن نبيك؟ قال: محمد قال: فذلك التثبيت في الحياة الدنيا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد خداوندی { یُثَبِّتُ اللَّہُ الَّذِینَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } کے بارے میں فرمایا: ”دنیوی زندگی میں ثابت قدم رکھنے سے مراد یہ ہے کہ قبر میں جب دو فرشتے آدمی کے پاس آتے ہیں تو وہ دونوں اس آدمی سے کہتے ہیں: تیرا پروردگار کون ہے؟ وہ آدمی جواب دیتا ہے: میرا پروردگار اللہ ہے۔ پھر وہ دونوں پوچھتے ہیں تیرا دین کیا ہے؟ یہ جواب دیتا ہے: میرا دین اسلام ہے۔ پھر یہ پوچھتے ہیں: تیرا نبی کون ہے؟ یہ جواب دیتا ہے محمد 5۔ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دنیوی زندگی میں ثابت قدمی سے یہی مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37495، ترقيم محمد عوامة 35913)