☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 35830
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 35830
حدیث نمبر: 35830 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٧٤١٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: قيل له ألا تتخذ أرضا كما اتخذ طلحة والزبير، قال: فقال: وما أصنع بأن أكون أميرا؟ وإنما يكفيني كل يوم شربة من ماء أو نبيذ أو لبن وفي الجمعة قفيز من قمح (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے کہا گیا کہ جس طرح حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے زمین بنائی ہے آپ کیوں نہیں بنا لیتے؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا: میں امیر ہو کر کیا کروں گا؟ مجھے تو روزانہ کے لیے ایک گھونٹ پانی یا نبیذ کا ایک گھونٹ یا دودھ کا گھونٹ کافی ہے اور ہر جمعہ کے لیے ایک قفیز گندم کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37412، ترقيم محمد عوامة 35830)
پچھلی حدیث → (35829) باب پر واپس ← اگلی حدیث (35831)