☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 35581
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 35581
حدیث نمبر: 35581 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٧١٥٩ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن مالك عن أبي السفر قال: دخل على أبي بكر ناس من إخوانه يعودونه في مرضه فقالوا (له) (١) : يا خليفة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ألا ندعو لك طبيبا ينظر إليك؟ قال: قد نظر إلي، قالوا: فماذا قال لك؟ قال: قال: (إني) (٣) فعال لما (أريد) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالسفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ان کی عیادت کے لیے آئے اور انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلیفہ! کیا ہم آپ کے لیے حکیم کو نہ بلائیں جو آپ کو دیکھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میری طرف طبیب نے دیکھ لیا ہے۔ لوگوں نے پوچھا پھر اس نے آپ سے کیا کہا ہے؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حکیم نے کہا ہے میں نے جو ارادہ کرلیا ہے اس کو ضرور کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37159، ترقيم محمد عوامة 35581)
پچھلی حدیث → (35580) باب پر واپس ← اگلی حدیث (35582)