☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 34395
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 34395
٣٥٩٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن سعد بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن السلمي عن علي قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سرية واستعمل عليهم رجلًا من الأنصار، فأمرهم أن يسمعوا له ويطيعوا، قال: فأغضبوه في شيء فقال: اجمعوا لي حطبا، (فجمعوا له حطبا) (١) ، قال: أوقدوا (٢) نارًا، فأوقدوا نارا، قال: ألم يأمركم أن تسمعوا لي وتطيعوا؟ قالوا: بلى، قال: فادخلوها، قال: فنظر بعضهم إلى بعض وقالوا: إنما فررنا إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من النار، قال: فبينما هم كذلك إذ سكن غضبه وطَفِئت النار، قال: فلما قدموا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذكروا ذلك له فقال:"لو دخلوها ما خرجوا منها، إنما الطاعة في المعروف" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ایک سریہ روانہ فرمایا اور ایک انصاری کو ان کا امیر مقرر فرمایا، اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس کی بات مانیں اور اس کی اطاعت کریں امیر کو کسی معاملہ میں لشکر والوں پر غصہ آیا، اس نے حکم دیا کہ لکڑیاں اکٹھی کرو، انہوں نے اس کیلئے لکڑیاں جمع کیں اس نے حکم دیا کہ آگ جلا دو انہوں نے آگ لگا دی، اس نے ان سے پوچھا کہ کیا تمہیں حکم نہ دیا گیا تھا کہ تم میری بات سنو گے اور اطاعت کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں؟ امیر نے حکم دیا کہ پھر آگ میں داخل ہوجاؤ، راوی کہتے ہیں کہ ان میں سے بعض نے بعض کی طرف دیکھا اور کہا: بیشک ہمیں آگ سے رسول اکرم 5 کی طرف بھاگنا چاہیے راوی کہتے ہیں کہ اس حالت میں تھے کہ اس کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور آگ بجھ گئی فرماتے ہیں کہ پھر جب ہم رسول اکرم 5 کی خدمت میں واپس آئے تو اس واقعہ کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ذکر فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس آگ میں داخل ہوجاتے تو اس میں سے نکل نہ پاتے، امیر کی اطاعت صرف نیکی میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35959، ترقيم محمد عوامة 34395)
الحديث السابق → (34394) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (34396)