٣٥٧٢٢ - حدثنا ابن عيينة عن عبد الواحد بن أيمن قال: كان الحسن بن محمد بن علي ينزل علينا، فإذا أنفقنا عليه ثلاثة أيام أبى أن يأخذ منا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالواحد بن ایمن فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لاتے، جب ہم تین دن تک ان کی خوب مہمان نوازی کرتے تو اس کے بعد ہم سے کچھ قبول کرنے سے انکار کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35722، ترقيم محمد عوامة 34163)