٣٥٦٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا أبان بن عبد اللَّه البجلي قال: ثنا عثمان بن أبي حازم عن صخر بن (العيلة) (١) قال: أخذت عمة المغيرة فقدمت بها إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وجاء المغيرة بن شعبة فسأل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (عمته) (٢) وأخبر أنها عندي، فدعاني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"يا صخر، إن القوم إذا أسلموا أحرزوا أموالهم"، قال: فدفعناها إليه صلى الله عليه و آله وسلم وقد كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أعطاني (ماء لبني) (٣) سليم فأسلموا فأتوا نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فسألوه الماء، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا صخر، إن القوم إذا ⦗٤٦٥⦘ أسلموا أحرزوا أموالهم ودماءهم فادفعه إليهم"، فدفعته (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صخر بن عیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ کے چچا کو پکڑ لیا اور اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اتنے میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور اپنے چچا کا پوچھا، ان کو خبر دی کہ وہ میرے پاس ہے، مجھے رسول اکرم 5 نے بلایا اور فرمایا: اے صخر! جب قوم مسلمان ہوجائے، تو وہ اپنے اموال کو محفوظ کرلیتے ہیں، فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کو دے دیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بنو سلیم کیلئے پانی عطا فرمایا، پس وہ مسلمان ہوگئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پانی کا سوال کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صخر! جب قوم مسلمان ہوجائے تو وہ اپنی جان اور مال کو بچا لیتے ہیں، پس اس کو واپس کر دے، پس پھر میں نے اس کو واپس کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35675، ترقيم محمد عوامة 34118)