☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 34085
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 34085
حدیث نمبر: 34085 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٥٦٣٩ - (حدثنا وكيع) (١) حدثنا الأعمش عن أبي وائل قال: أتانا كتاب عمر ونحن (بخانقين) (٢) إذا قال الرجل للرجل: لا (تدهل) (٣) ؛ فقد أمنه، وإذا قال: لا تخف فقد أمنه، وإذا قال: مطرس فقد أمنه، قال: اللَّه يعلم (الألسنة) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں جب ہم خانقین میں تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط ہمارے پاس آیا، اس میں تھا جب کوئی شخص کسی سے کہے لا تدھل (مت ڈر) تو اس نے اس کو امان دے دی، اور اگر کہا لا تخف تو بھی اس کو امان دے دی، اور اگر کہا مطرس تو اس کو امان دے دی، بیشک اللہ تعالیٰ سب زبانوں کو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35639، ترقيم محمد عوامة 34085)
پچھلی حدیث → (34084) باب پر واپس ← اگلی حدیث (34086)