☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 33982
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 33982
حدیث نمبر: 33982 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٥٥٢٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن محمد قال: في المغنم خمس للَّه وسهم (للنبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم والصفي (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد غنیمت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ غنیمت میں خمس اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے نبی کا حصہ ہے اور غنیمت میں اللہ کے نبی 5 کے لیے صفی ہے۔ (صفی وہ خاص حصہ جس کو اللہ کے نبی 5 تقسیم غنیمت سے قبل ہی اپنے لیے الگ فرما لیں) حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی کے لیے غنیمت میں بہترین قیدی کو الگ کیا گیا، پھر خمس نکا لا گیا، پھر لوگوں کے حصہ میں سے خواہ وہ حاضر ہو یا غائب حصہ نکالا گیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن اللہ کے نبی 5 نے حضرت صفیہ بنت حیی کو بطور صفی الگ فرما لیا تھا۔ اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خیبر والے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت صفیہ بنت حیی کو الگ فرما لیا تھا پھر ان سے نکاح فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35527، ترقيم محمد عوامة 33982)
پچھلی حدیث → (33981) باب پر واپس ← اگلی حدیث (33983)