٣٤٧٠٣ - حدثنا شبابة قال: ثنا ليث بن سعد عن نافع عن إبراهيم بن عبد اللَّه ابن معبد عن ابن عباس عن ميمونة قالت: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"صلاة فيه -يعني مسجد المدينة- أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا مسجد مكة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: میری اس مسجد میں …یعنی مسجد نبوی 5 میں …ایک نماز کا پڑھنا اس کے علاوہ کسی اور مسجد میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔ سوائے مکہ کی مسجد کے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ اہل مصر والوں نے بھی اس حدیث کو روایت کیا ہے مگر ان لوگوں کی سند میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34703، ترقيم محمد عوامة 33189)