٣٤٦٥٧ - حدثنا سليمان بن حرب قال: ثنا محمد بن أبي رزين قال: (حدثتني أمي قالت) (١) : كانت أم الحرير إذا مات رجل من العرب اشتد عليها ذلك فقيل لها: يا أم (الحرير) (٢) إنا نراك إذا مات رجل من العرب اشتد عليك، قالت: سمعت مولاي يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن من اقتراب الساعة هلاك العرب"، وكان ⦗١٨٨⦘ مولاها طلحة بن مالك (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابی رزین رحمہ اللہ اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ام جریر پر بہت ہی سخت ہوتی یہ بات کہ جب عرب کا کوئی آدمی مرجاتا، تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا: اے ام جریر! یقینا ہم نے آپ کو دیکھا کہ جب عرب کا کوئی آدمی مرجاتا ہے تو آپ پر یہ بات بہت ہی سخت گزرتی ہے۔ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے آقا کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک عرب کا ہلاک ہونا قیامت کے قریب ہونے کی نشانی ہے۔ اور ان کے آقا حضرت طلحہ بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34657، ترقيم محمد عوامة 33144)