٣٤٢٣٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي البختري عن علي قال: بعثني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى أهل اليمن لأقضي بينهم، فقلت: يا رسول اللَّه إني لا علم لي بالقضاء، قال: فضرب بيده على صدري فقال:"اللهم اهد قلبه وسدد لسانه"، فما شككت في قضاء بين اثنين حتى جلست مجلسي هذا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یمن والوں کے پاس بھیجنا چاہا تاکہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں۔ پس میں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! مجھے تو قضاء سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ مار کر یہ دعا فرمائی۔ اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت عطا فرما۔ اور اس کی زبان کو سیدھا کر دے۔ پس مجھے کبھی بھی دو بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں شک نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ آج میں اس جگہ پر بیٹھا ہوا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34239، ترقيم محمد عوامة 32731)