٣٣٤٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن داود بن أبي هند عن عبد اللَّه بن عبيد ابن عمير قال: كتبت إلى أخ لي في بني (زريق) (١) : لمن قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) بابن الملاعنة، فكتب (إلي أن) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى به لأمه، هي بمنزلة أبيه ومنزلة أمه (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے بنو زریق کے اندر رہنے والے اپنے ایک بھائی سے خط کے ذریعے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا فیصلہ کس کے لئے کیا تھا؟ انہوں نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا فیصلہ اس کی ماں کے لئے کیا تھا، اس کی ماں اس کے لئے ماں اور باپ دونوں کے قائم مقام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33456، ترقيم محمد عوامة 31978)