٣٢٧١٨ - حدثنا محمد بن كناسة عن إسحاق بن (سعيد) (١) عن أبيه قال: (أتى) (٢) عبد اللَّه بن عمر عبد اللَّه بن الزبير فقال: يا ابن الزبير، إياك والإلحاد في حرم اللَّه، فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سيلحد فيه رجل من قريش لو أن ذنوبه توزن بذنوب الثقلين لرجحت عليه فانظر لا تكونه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید روایت کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے ابن زبیر! اللہ تعالیٰ کے حرم میں بےدینی کا ارتکاب کرنے سے بچو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ عنقریب اس حرم میں قریش کا ایک آدمی بےدینی کا ارتکاب کرے گا اگر اس کے گناہ جن و انس کے گناہوں کے ساتھ تولے جائیں تو اس ایک آدمی کے گناہ جھک جائیں، خوب دھیان رکھو کہ تم کہیں وہ شخص نہ بنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32718، ترقيم محمد عوامة 31330)