حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُصَلِّي وَطَاوُسٌ جَالِسٌ فَجَعَلَ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَلَا السُّجُودَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: مَا لِهَذَا صَلَاةٌ , فَقَالَ طَاوُسٌ:" مَهْ يُكْتَبُ لَهُ مِنْهَا بِقَدْرِ مَا أَدَّى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن مسلم کہتے ہیں کہ حضرت طاوس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اور رکوع و سجود ٹھیک طرح نہیں کررہا تھا۔ ایک آدمی نے کہا کہ اس کی نماز نہیں ہے۔ حضرت طاوس نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو، جتنی نماز اس نے ادا کی ہے اس کا ثواب تو اس کے نامۂ اعمال میں لکھ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3004، ترقيم محمد عوامة 2992)