٢٨٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون قال: كتب عمر بن عبد العزيز: ليس فيما دون الموضحة عقل إلا أجر الطبيب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سر اور چہرے کے جس زخم میں ہڈی واضح نہ ہو تو اس میں دیت نہیں ہے مگر معالج کی اجرت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28536، ترقيم محمد عوامة 27359)