٢٧٠٥٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن محمد بن طلحة ابن معاوية بن (جاهمة) (١) السلمي عن أبيه قال: أتيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه إني أريد الجهاد معك (في سبيل اللَّه) (٢) قال: فقال:"أمك حية؟"، (قال) (٣) : ⦗١٥٤⦘ قلت: نعم، يا رسول اللَّه قال:"الزم (رجلها) (٤) فثم الجنة" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن طلحہ بن معاویہ بن جاھمۃ السلمی فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا: کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا:ـ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں آپ کے ساتھ اللہ کے راستہ میں جہاد کے لیے جانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:ـ کیا تمہاری والدہ زندہ ہیں؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاؤں کو لازم پکڑ لو (خدمت کرو) پس وہاں جنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27052، ترقيم محمد عوامة 25920)