حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" دَخَلْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ مَسْجِدَ مُحَارِبٍ فَأَمَّنِي وَلَمْ يُؤَذِّنْ وَلَمْ يُقِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن یزید کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ محارب کی مسجد میں داخل ہوا، انہوں نے میری امامت کی اور نہ اذان دی اور نہ ہی اقامت کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2324، ترقيم محمد عوامة 2318)