٢٠٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم (أنه) (١) قال في الرجل يقول لامرأته: قد خلعتك، ولم يكن خلعها، قال: قد خلعها، ولا شيء عليه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے خلع کرلی اور اس پر کچھ لازم نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20334، ترقيم محمد عوامة 19543)