☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 19536
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 19536
٢٠٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن ليث عن شهر بن حوشب قال: تزوج رجل (١) وامرأة على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم فطلقها فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"طلقتها؟" قال: نعم، قال:"مِنْ بَأسِ؟" قال: لا يا رسول اللَّه، ثم تزوج أخرى، ثم طلقها، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: (طلقتها؟) (٢) قال: نعم، قال:"من بأس؟"، قال: لا يا رسول اللَّه، [ثم تزوج أخرى ثم طلقها، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: (أطلقتها؟) (٣) قال: نعم، قال:"من بأس؟" قال لا يا رسول اللَّه] (٤) صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الثالثة:"إن اللَّه لا يحب كل ذوّاق من الرجال ولا كل ذوّاقة من النساء" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ انہوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ انہوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر مزے چکھنے والا مرد اور ہر مزے چکھنے والی عورت پسند نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20327، ترقيم محمد عوامة 19536)
← Previous Hadith (19535) Back to Bab Next Hadith → (19537)