يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" وَكَانَ يَتَوَضَّأُ بِالرَّاوِيَةِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا ذَاتَ يَوْمٍ مِنَ الْبِرَازِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَتَعَجَّبْنَا وَقُلْنَا: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مثل مَا فَعَلْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سعد ایک گوشے میں وضو کیا کرتے تھے۔ ایک دن وہ رفع حاجت کے بعد تشریف لائے، آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا تو ہمیں بہت تعجب ہوا۔ ہم نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ فرمانے لگے کہ ہمیں ہمارے والد نے بتایا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1883، ترقيم محمد عوامة 1877)