☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 18288
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 18288
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: حَبْلُكِ عَلَى غَارِبِكِ؟ فَكَتَبَ ابْنُ مَسْعُودٍ إلَى عُمَرَ , فَكَتَبَ عُمَرُ: مُرْهُ فَلْيُوَافِنِي بِالْمَوْسِمِ , فَوَافَاهُ بِالْمَوْسِمِ فَأَرْسَلَ إلَى عَلِيٍّ , فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ!" مَا نَوَيْتَ؟ قَالَ: نَوَيْتُ امْرَأَتِي"، قَالَ:" فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا اس نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ تیری رسی تیری گردن پر ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں خط لکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اسے کہو کہ موسم حج میں مجھے ملے۔ وہ آدمی موسم حج میں آیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلوایا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ تمہاری نیت کیا تھی؟ اس نے کہا کہ میں نے بیوی کو طلاق دینے کی نیت کی تھی، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18951، ترقيم محمد عوامة 18288)
الحديث السابق → (18287) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (18289)