عَبْدُ الْأَعْلَى ، دَاوُدَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ : أَنَّهُ " فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ قَالَ: فَتَعَلَّقَ بِهَا، فَقَالَ: مَالِي؟ فَقُلْتُ لَهُ: لَا مَالَ لَكَ قَالَ: فَانْطَلَقَ إلَى أَبِي بُرْدَةَ، فَقَالَ: يَذْهَبُ مَالِي وَامْرَأَتِي جَمِيعًا؟، قَالَ: لَا، قَالَ: إنَّ الَّذِي أَمَرْتَهُ أَنْ يُلَاعِنَ بَيْنَنَا، قَالَ: لَا شَيْءَ لَكَ , قَالَ: وَفَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَجِئْتُ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قُلْتُ: وَمَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: ذَهَبَتِ امْرَأَتُهُ وَمَالُهُ , قَالَ: قُلْتُ: مَا يَحْمِلُ الْفُسَّاقَ عَلَى أَنْ يَزْنُوا؟ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يَقْذِفُهَا ثُمَّ يُلَاعنهَا وَيَأْخُذُ مَالَهُ؟ قَالَ: فَكَتَبَ بِهِ إلَى الْحَجَّاجِ، قَالَ: فَقَالَ: صَدَقَ , ثُمَّ إنَّ رَجُلًا أَتَانِي، قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّ الْحَجَّاجَ أَمَرَهُ، فَقَالَ: الَّذِي قُلْتُ، أَشَيْءٌ قُلْتَهُ بِرَأْيِكَ أَوْ شَيْءٌ بَلَغَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: قَضَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُخْتِ بَنِي عَجْلَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی، آدمی نے سوال کیا کہ میرے مال کا کیا ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ تجھے کوئی مال نہیں ملے گا۔ پھر وہ آدمی ابو بردہ رحمہ اللہ کے پاس گیا اور عرض کیا کہ کیا میرا مال اور میری عورت دونوں گئے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ کہا کہ جس شخص نے تجھے لعان کا حکم دیا ہے اس نے کہا ہے کہ تیرے لئے کچھ نہیں ہے۔ کہا کہ کیا اس نے ایسا کیا ہے؟ کہا ہاں۔ کہا کہ میں گیا۔ کہا کہ ابو بردہ کہتے ہیں کہ یہ کیا کہتا ہے؟ کہا میں نے کہا کہ وہ کیا کہتا ہے؟ کہا وہ کہتا ہے کہ اس کی بیوی اور مال دونوں گئے۔ کہا میں نے کہا کہ فاسقوں کو زنا پر کیا چیز آمادہ کرتی ہے؟ وہ ایک عورت سے شادی کرتا ہے اور پھر اس پر تہمت لگاتا ہے پھر اس سے لعان کرتا ہے اور پھر اپنا مال لے لیتا ہے، یہ بات حجاج کی طرف لکھی گئی تو اس نے کہا اس نے سچ کہا۔ پھر ایک آدمی میرے پاس آیا اور میں یہ سمجھا کہ حجاج نے اسے حکم دیا ہوگا۔ اس نے کہا کہ آپ نے جو بات کی ہے وہ اپنی رائے سے کی ہے یا آپ تک پہنچی ہے۔ میں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو عجلان کی بہن کے بارے میں اسی کا فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18288، ترقيم محمد عوامة 17672)