جَرِيرٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: " كَانَ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ضَيْفٌ , فَأَبْطَأَ عَنْ أَهْلِهِ , فَقَالَ: عَشَّيْتُمْ أَهْلِي؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: لَا وَاللَّهِ، لَا أَطْعَمُ اللَّيْلَةَ مِنْ عَشَائِكُمْ , فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: إذًا وَاللَّهِ لَا أَطْعَمُهُ , قَالَ: فَقَالَ الضَّيْفُ: وَأَنَا وَاللَّهِ لَا أَطْعَمُهُ أَيْضًا , قَالَ: فَقَالَ: يَبِيتُ ضَيْفِي بِغَيْرِ طَعَامٍ , قَرِّبُوا طَعَامَكُمْ , فَأَكَلُوا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ , فَقَالَ: أَطَعْتُ اللَّهَ وَعَصَيْتُ الشَّيْطَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک شخص کے مہمان تھے اس کے گھر والوں نے دیر کردی، انصاری نے پوچھا تم نے میرے مہمان کو رات کا کھانا کھلایا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں، انصاری نے کہا تب میں بھی اللہ کی قسم رات کو تمہارا کھانا نہیں کھاؤں گا، اس کی بیوی نے کہا تب میں بھی نہیں کھاؤں گی، مہمان نے کہا اللہ کی قسم میں بھی نہیں کھاؤں گا، انصاری نے کہا میرا مہمان بغیر کھانے کے رات گزارے! اپنا کھانا لاؤ پھر اس نے ان کے ساتھ کھایا، پھر صبح جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سارے واقعہ کی قبر دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ کی اطاعت کی اور شیطان کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13044، ترقيم محمد عوامة 12767)