حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ أَبُو نَضْرَةَ يَقْعُدُ يَوْمَ الْفِطْرِ فِي مَسْجِدِ الْحَيِّ، فَيُؤْتَى بِزَكَوَاتِهِمْ وَيُرْسِلُ فِيمَنْ بَقِيَ، فَيُؤْتَى بِزَكَاتِهِ فَيَقْسِمُهَا فِي فُقَرَاءِ الْحَيِّ ثُمَّ يَخْرُجُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن یزید سے مروی ہے کہ حضرت ابو نضرہ محلہ کی مسجد میں یوم الفطر کے دن بیٹھ جاتے، ان کے پاس زکوٰۃ (وغیرہ) لائی جاتی تو اور جو باقی رہ جاتے ان کی طرف قاصد روانہ کرتے ان کی زکوٰۃ بھی آجاتی وہ اس کو محلہ کے فقراء کے درمیان تقسیم فرماتے پھر مسجد سے نکلتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10617، ترقيم محمد عوامة 10428)