قُتَيْبَةُ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، أنس بن مالك
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، سمعا أنس بن مالك، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں
۱؎ اور ذی الحلیفہ
۲؎ میں دو رکعتیں پڑھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
[سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 546] تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/تقصیر الصلاة 5 (1089)، والحج 24 (1556)، و25 (1548)، و119 (1714)، والجہاد 104 (2951)، صحیح مسلم/المسافرین 1 (690)، سنن ابی داود/ الصلاة 271 (1202)، والحج 21 (1773)، سنن النسائی/الصلاة 11 (470)، و17 (478)، (تحفة الأشراف: 1573166)، مسند احمد (3/110، 111، 177، 186، 237، 268، 378)، سنن الدارمی/الصلاة 179 (1548) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: جب حج کے لیے مدینہ سے نکلے تو مسجد نبوی میں چار پڑھی، جب مدینہ سے نکل کر ذوالحلیفہ میقات پر پہنچے تو وہاں دو قصر کر کے پڑھی۔
۲؎: ذوالحلیفہ: مدینہ سے جنوب میں مکہ کے راستہ میں لگ بھگ دس کیلو میٹر پر واقع ہے، یہ اہل مدینہ کی میقات ہے۔ قال الشيخ الألباني
صحيح، صحيح أبي داود (1085)
الحكم: صحيح، صحيح أبي داود (1085)