بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 2849 — باب: شعر پڑھنے کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: اسلامی اخلاق و آداب باب: شعر پڑھنے کا بیان۔ حدیث 2849
حدیث نمبر: 2849 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، شَريكٌ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، الثَّوْرِيُّ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا شَريكٌ، عَنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَشْعَرُ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَتْ بِهَا الْعَرَبُ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ " قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عرب کا بہترین شعری کلام لبید کا یہ شعر ہے: «ألا كل شيء ما خلا الله باطل» سن لو! اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور اسے ثوری اور ان کے علاوہ نے بھی عبدالملک بن عمیر سے روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 2849]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/مناقب الأنصار 26 (3841)، والأدب 90 (6147)، والرقاق 29 (6489)، صحیح مسلم/الشعرح 2 (2256)، سنن ابن ماجہ/الأدب 41 (3757) (تحفة الأشراف: 14976)، و مسند احمد (2/248، 391، 393، 444، 458، 470، 481) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح بلفظ: " أصدق ... " مختصر الشمائل (207) ، فقه السيرة (27)
الحكم: صحيح بلفظ: " أصدق ... " مختصر الشمائل (207) ، فقه السيرة (27)
← پچھلی حدیث (2848) باب پر واپس اگلی حدیث (2850) →