بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 2392 — باب: محبت سے باخبر کرنے کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: زہد، ورع، تقوی اور پرہیز گاری باب: محبت سے باخبر کرنے کا بیان۔ حدیث 2392
حدیث نمبر: 2392 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ ، الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ إِيَّاهُ " , وفي الباب عن أَبِي ذَرٍّ، وَأَنَسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ الْمِقْدَامِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، وَالْمِقْدَامُ يُكْنَى: أَبَا كَرِيمَةَ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
مقدام بن معدیکرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے کسی مسلمان بھائی سے محبت کرے تو وہ اپنی اس محبت سے آگاہ کر دے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- مقدام کی حدیث حسن صحیح غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوذر اور انس رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 2392]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/ الأدب 122 (5124)، سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 78 (206) (تحفة الأشراف: 11552)، و مسند احمد (4/130) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: کیونکہ جب دونوں ایک دوسرے کی محبت سے آگاہ اور باخبر ہو جائیں گے تو لازمی طور پر ان میں باہمی محبت پیدا ہو گی اور دو اسلامی بھائیوں کے دلوں سے کدورت و اختلاف سے متعلق ساری چیزیں دور ہو جائیں گی۔
قال الشيخ الألباني
صحيح، الصحيحة (417 و 2515) // ضعيف الجامع الصغير (269) //
الحكم: صحيح، الصحيحة (417 و 2515) // ضعيف الجامع الصغير (269) //
← پچھلی حدیث (2391) باب پر واپس اگلی حدیث (2393) →