بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 1811 — باب: پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: کھانے کے احکام و مسائل باب: پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت کا بیان۔ حدیث 1811
حدیث نمبر: 1811 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَبِي خَلْدَةَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " الثُّومُ مِنْ طَيِّبَاتِ الرِّزْقِ "، وَأَبُو خَلْدَةَ اسْمُهُ خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ وَقَدْ أَدْرَكَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَسَمِعَ مِنْهُ وَأَبُو الْعَالِيَةِ اسْمُهُ رُفَيْعٌ هُوَ الرِّيَاحِيُّ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ كَانَ أَبُو خَلْدَةَ خِيَارًا مُسْلِمًا.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوالعالیہ کہتے ہیں کہ لہسن حلال رزق ہے۔ ابوخلدہ کا نام خالد بن دینار ہے، وہ محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں، انہوں نے انس بن مالک سے ملاقات کی ہے اور ان سے حدیث سنی ہے، ابوالعالیہ کا نام رفیع ہے اور یہ رفیع ریاحی ہیں، عبدالرحمٰن بن مہدی کہتے ہیں: ابوخلدہ ایک نیک مسلمان تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ المؤلف، (تحفة الأشراف: 18646) (ضعیف الإسناد) (سند میں محمد بن حمید رازی ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي
(1811) إسناده ضعيف
محمد بن حميد ضعيف ( تقدم:85)
الحكم: ضعيف الإسناد مقطوع
← پچھلی حدیث (1810) باب پر واپس اگلی حدیث (1812) →