حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا يُصَلِّي، فَاطَّلَعَ رَجُلٌ فِي بَيْتِهِ، فَأَخَذَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ، فَسَدَّدَ نَحْوَ عَيْنَيْهِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں جھانکا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ترکش میں سے ایک تیر لے کر اس کی طرف سیدھا کیا (تاکہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں)۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6900 و مسلم: 2157 و أبوداؤد: 5171 و الترمذي: 2708 و النسائي: 4258»
الحكم: صحيح