☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ أَفْلَحَ
Al-Adab al-Mufrad
Books← Al-Adab al-Mufrad← كتاب الأسماء← بَابُ أَفْلَحَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 833 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”إِنْ عِشْتُ نَهَيْتُ أُمَّتِي - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - أَنْ يُسَمِّي أَحَدُهُمْ بَرَكَةَ، وَنَافِعًا، وَأَفْلَحَ“، وَلاَ أَدْرِي قَالَ‏:‏ رَافِعًا أَمْ لاَ‏؟‏، ”يُقَالُ‏:‏ هَا هُنَا بَرَكَةُ‏؟‏ فَيُقَالُ‏:‏ لَيْسَ هَا هُنَا“، فَقُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ ذَلِكَ‏.
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں زندہ رہا تو ان شاء اللہ اپنی امت کو برکت، نافع اور افلح نام رکھنے سے منع کروں گا۔“ مجھے معلوم نہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رافع بھی کہا یا نہیں ...... ”کہا جاتا ہے: یہاں برکت ہے؟ تو جواباً کہا جاتا ہے: یہاں برکت نہیں ہے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منع کرنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 833]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأدب: 2138 و أبوداؤد، كتاب الأدب: 4960 - انظر الصحيحة: 2143»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح
Hadith No.: 834 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ‏:‏ أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَى أَنْ يُسَمَّى بِيَعْلَى، وَبِبَرَكَةَ، وَنَافِعٍ، وَيَسَارٍ، وَأَفْلَحَ، وَنَحْوَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَكَتَ بَعْدُ عَنْهَا، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا‏.‏
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارادہ کیا کہ یعلی، برکت، نافع، یسار، افلح اور اس طرح کے نام رکھنے سے منع فرما دیں، پھر اس سے خاموشی اختیار کر لی، اور اس بارے میں کچھ نہ فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 834]
تخریج الحدیث
«صحيح: انظر ما قبله»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح