حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْدَفَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ”هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ؟“ قُلْتُ: نَعَمْ. فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَقَالَ: ”هِيهِ“، حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِئَةَ بَيْتٍ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا اور فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟“ میں نے کہا: ہاں! پھر میں نے ایک بیت پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سو شعر سنائے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 799]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الشعر، باب فى إنشاد الأشعار ......: 2255 و ابن ماجه: 3758 - انظر مختصر الشمائل: 212»
الحكم: صحيح