بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کسی کو ”وَيْحَكَ“ کہنا
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال کسی کو ”وَيْحَكَ“ کہنا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 796 الادب المفرد
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ‏: ”ارْكَبْهَا“، فَقَالَ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فَقَالَ‏: ”ارْكَبْهَا“، قَالَ‏:‏ إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ‏: ”وَيْحَكَ ارْكَبْهَا‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کے جانور کو ہانکے جا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کیا: یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا: تجھ پر افسوس، اس پر سوار ہو جا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 796]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه ابن ماجه: 3103، بهذا اللفظ، وهو فى البخاري: 1689 و مسلم: 1322، بلفظ ويلك»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح