بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کا حکم
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کا حکم
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 758 الادب المفرد
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَشِيطٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ قَالَ‏:‏ جَاءَ قَوْمٌ إِلَى عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ فَقَالُوا‏:‏ إِنَّ لَنَا جِيرَانًا يَشْرَبُونَ وَيَفْعَلُونَ، أَفَنَرْفَعُهُمْ إِلَى الإِمَامِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ لاَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”مَنْ رَأَى مِنْ مُسْلِمٍ عَوْرَةً فَسَتَرَهَا، كَانَ كَمَنْ أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
ابو الہیثم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور پوچھا: ہمارے ہمسائے شراب پیتے ہیں اور ایسے ویسے کام کرتے ہیں۔ کیا ہم امام کو ان کی شکایت لگائیں؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے کسی مسلمان کا کوئی عیب دیکھا، اور اس کو چھپا دیا اور کسی پر ظاہر نہ کیا، تو وہ ایسے ہے گویا اس نے زندہ درگور کی گئی لڑکی کو قبر سے نکال کر زندہ کر دی ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 758]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى الستر على المسلم: 4891 - انظر صحيح الترغيب: 2337»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف