بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اہلِ زمین پر رحم کرنے کا بیان
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب رحمة اہلِ زمین پر رحم کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 372 الادب المفرد
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ قَالَ‏:‏ لاَ يُرْحَمُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ، وَلاَ يُغْفَرُ لِمَنْ لاَ يَغْفِرُ، وَلاَ يُتَابُ عَلَى مَنْ لاَ يَتُوبُ، وَلاَ يُوقَّ مَنْ لا يُتَوَقَّ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: جو رحم نہیں کرتا وہ خود بھی قابل رحم نہیں ہوتا، اور جو معاف نہیں کرتا، اسے معاف نہیں کیا جاتا، اور اس کو درخور اعتناء نہیں سمجھا جاتا جو توبہ نہیں کرتا اور اس کو گناہ سے نہیں بچایا جاتا جو خود بچنے کی کوشش نہ کرے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 372]
تخریج الحدیث
«حسن: انظر ما قبله»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن
حدیث نمبر: 373 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ قَالَ رَجُلٌ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا، أَوْ قَالَ‏:‏ إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا، قَالَ‏:‏ ”وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا، رَحِمَكَ اللَّهُ“ مَرَّتَيْنِ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بلاشبہ میں بکری ذبح کرتا ہوں تو اس پر رحم کرتا ہوں، یا کہا کہ مجھے بکری ذبح کرتے ہوئے ترس آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اور بکری پر بھی اگر تو رحم کرے گا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مرتبہ ایسے فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 373]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أحمد: 15592 و ابن أبى شيبة: 214/5 و الطبراني فى الكبير: 23/19 و الحاكم: 587/3 - انظر الصحيحة: 26»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 374 الادب المفرد
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَقُولُ‏:‏ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ‏:‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلا مِنْ شَقِيٍّ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے صادق و مصدوق نبی ابو القاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا، وہ فرماتے تھے: رحمت صرف بدبخت ہی کے دل سے نکالی جاتی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 374]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى الرحمة: 4942 و الترمذي: 3775 - انظر المشكاة: 4968»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن
حدیث نمبر: 375 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي قَيْسٌ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي جَرِيرٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ لا يَرْحَمُ النَّاسَ لا يَرْحَمُهُ اللَّهُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 375]
تخریج الحدیث
«صحيح: انظر الحديث، رقم: 370»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح