حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا، أَوْ قَالَ: إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا، قَالَ: ”وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا، رَحِمَكَ اللَّهُ“ مَرَّتَيْنِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بلاشبہ میں بکری ذبح کرتا ہوں تو اس پر رحم کرتا ہوں، یا کہا کہ مجھے بکری ذبح کرتے ہوئے ترس آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور بکری پر بھی اگر تو رحم کرے گا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مرتبہ ایسے فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 373]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أحمد: 15592 و ابن أبى شيبة: 214/5 و الطبراني فى الكبير: 23/19 و الحاكم: 587/3 - انظر الصحيحة: 26»
الحكم: صحيح