بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مشورہ کرنے کا بیان
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب المشورة مشورہ کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 257 الادب المفرد
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ‏:‏ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ‏:‏ ”وَشَاوِرْهُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کی آیت: « ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ » [آل عمران: 159] کو «وَشَاوِرْهُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ» پڑھا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَشُورَةِ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه سعيد بن منصور فى سننه فى كتاب التفسير: 535 و ابن أبى حاتم فى تفسيره: 802/3 و ابن أبى داؤد فى المصاحف: 192/1»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 258 الادب المفرد
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ السَّرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ‏:‏ وَاللَّهِ مَا اسْتَشَارَ قَوْمٌ قَطُّ إِلاَّ هُدُوا لأَفْضَلِ مَا بِحَضْرَتِهِمْ، ثُمَّ تَلاَ‏:‏ ﴿‏‏وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ‏﴾ [الشوری: 38] .
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم کسی معاملے میں مشورہ کرتی ہے تو ان کی راہنمائی ضرور افضل معاملے کی طرف کی جاتی ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: « ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ﴾ » [الشورى: 38] اور ان کے باہمی معاملات مشورے سے طے پاتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَشُورَةِ/حدیث: 258]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 285»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح