حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ السَّرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: وَاللَّهِ مَا اسْتَشَارَ قَوْمٌ قَطُّ إِلاَّ هُدُوا لأَفْضَلِ مَا بِحَضْرَتِهِمْ، ثُمَّ تَلاَ: ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ﴾ [الشوری: 38] .
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم کسی معاملے میں مشورہ کرتی ہے تو ان کی راہنمائی ضرور افضل معاملے کی طرف کی جاتی ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: « ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ﴾ » [الشورى: 38] ”اور ان کے باہمی معاملات مشورے سے طے پاتے ہیں۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَشُورَةِ/حدیث: 258]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 285»
الحكم: صحيح