حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ، فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟ قَالَ: ”إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک دوسری سند سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کس کی طرف ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں میں سے جس کا دروازہ تمہارے (دروازے کے) زیادہ قریب ہو (اسے پہلے بھیجو)۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 108]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الشفعة، باب أى الجوار أقرب: 2259، 6020»
الحكم: صحيح