☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ أَوْ وَاحِدَةً
Al-Adab al-Mufrad
Books← Al-Adab al-Mufrad← كتاب← بَابُ مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ أَوْ وَاحِدَةً
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 76 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ أَبُو حَفْصٍ التُّجِيبِيُّ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”مَنْ كَانَ لَهُ ثَلاَثُ بَنَاتٍ، وَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ، وَكَسَاهُنَّ مِنْ جِدَتِهِ، كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ‏.‏“
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے، اور ان کو اپنے مال سے کپڑے پہنائے، تو وہ اس کے لیے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 76]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه ابن ماجه، كتاب الأدب، باب بر الوالد و الإحسان إلى البنات: 3669 و أخرجه أحمد: 154/4 - الصحيحة: 294، 1027»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح
Hadith No.: 77 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَا مِنْ مُسْلِمٍ تُدْرِكُهُ ابْنَتَانِ، فَيُحْسِنُ صُحْبَتَهُمَا، إِلاَّ أَدْخَلَتَاهُ الْجَنَّةَ‏.‏“
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کو دو بیٹیاں مل گئیں اور اس نے انہیں حسنِ سلوک کے ساتھ رکھا تو وہ دونوں اسے جنت میں داخل کرا دیں گی۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 77]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره: أخرجه ابن ماجه، الأدب، باب بر الوالد و الإحسان إلى البنات: 3670 - الصحيحة: 2776 و أحمد: 363/1 و الحاكم فى المستدرك: 178/4»
قال الشيخ الألباني
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره
Hadith No.: 78 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ حَدَّثَهُمْ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”مَنْ كَانَ لَهُ ثَلاَثُ بَنَاتٍ، يُؤْوِيهِنَّ، وَيَكْفِيهِنَّ، وَيَرْحَمُهُنَّ، فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ“، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَعْضِ الْقَوْمِ‏:‏ وَثِنْتَيْنِ، يَا رَسُولَ اللهِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”وَثِنْتَيْنِ‏.‏“
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی تین بیٹیاں ہوں جنہیں وہ ٹھکانا دیتا ہو، ان کی کفالت کرتا ہو، اور ان پر شفقت کرتا ہو تو اس کے لیے ضرور جنت واجب ہو گئی۔“ حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر کسی کی دو بیٹیاں ہوں تو (ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بھی یہی ثواب ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دو کے ساتھ حسنِ سلوک کا بھی یہی ثواب ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 78]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه أحمد: 14247 - الصحيحة: 1027»
قال الشيخ الألباني
حسن
Grade: حسن