بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جس نے اپنے والدین کو پایا، پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوسکا
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الوالدين جس نے اپنے والدین کو پایا، پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوسکا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 21 الادب المفرد
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”رَغِمَ أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ“، قَالُوا‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عِنْدَ الْكِبْرِ، أَوْ أَحَدَهُمَا، فَدَخَلَ النَّارَ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی ذلیل ہو، خوار ہو، رسوا ہو۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور پھر (ان کی خدمت نہ کر کے) آگ میں چلا گیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ/حدیث: 21]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، البر والصلة: 2551»
قال الشيخ الألباني
صحیح
الحكم: صحیح