حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ أَبِي: حَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ - فِيمَا أَرَى شَكَّ أَبِي - أَنَّهُ قَالَ: حَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الْكَذِبِ أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ.
قَالَ: وَفِيمَا أَرَى، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: أَمَا فِي الْمَعَارِيضِ مَا يَكْفِي الْمُسْلِمَ مِنَ الْكَذِبِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کسی آدمی کے جھوٹے ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کر دے۔
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے میرے خیال میں یہ بھی فرمایا: کیا تعریض اختیار کرنے میں مسلمان کے لیے جھوٹ سے بچاؤ نہیں ہے؟ [الادب المفرد/كِتَابُ الْكَلامِ/حدیث: 884]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 25618، 26095 و مسلم فى مقدمة صحيحه: 5 و البيهقي فى شعب الإيمان: 4793، 4997 و هناد فى الزهد: 1377»
قال الشيخ الألباني
صحيح موقوفًا
الحكم: صحيح موقوفًا