بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 869 — شعر سنانے کا مطالبہ کرنے کا حکم
کتب الادب المفرد كتاب الشعر شعر سنانے کا مطالبہ کرنے کا حکم حدیث 869
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الشَّرِيدِ، عَنِ الشَّرِيدِ قَالَ‏:‏ اسْتَنْشَدَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِعْرَ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ، وَأَنْشَدْتُهُ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”هِيهِ، هِيهِ“ حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِئَةَ قَافِيَةٍ، فَقَالَ‏:‏ ”إِنْ كَادَ لَيُسْلِمُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے امیہ بن ابی الصلت کے شعر سنانے کا مطالبہ کیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شعر سنائے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے تھے: اور سناؤ، مزید سناؤ۔ یہاں تک کہ میں نے سو بیت پڑھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جاتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الشِّعْرِ/حدیث: 869]
تخریج الحدیث
«صحيح: تقدم تخريجه برقم: 779»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (868) باب پر واپس اگلی حدیث (870) →