بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 764 — جس چیز کا علم نہ ہو اس کے بارے میں یوں نہ کہے کہ اللہ اسے جانتا ہے
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال جس چیز کا علم نہ ہو اس کے بارے میں یوں نہ کہے کہ اللہ اسے جانتا ہے حدیث 764
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ‏:‏ قَالَ عَمْرٌو‏:‏ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ‏:‏ لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ لِشَيْءٍ لاَ يَعْلَمُهُ‏:‏ اللَّهُ يَعْلَمُهُ ؛ وَاللَّهُ يَعْلَمُ غَيْرَ ذَلِكَ، فَيُعَلِّمَ اللَّهَ مَا لاَ يَعْلَمُ، فَذَاكَ عِنْدَ اللهِ عَظِيمٌ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایسی چیز کے بارے میں جسے وہ نہیں جانتا یوں نہ کہے: اللہ اسے جانتا ہے۔ اللہ تو اس کے علاوہ بھی جانتا ہے، پھر وہ شخص اللہ کے علم میں وہ چیز شامل کرتا ہے جس کی حقیقت کا اسے علم نہیں۔ یہ بات اللہ کے ہاں بہت بڑا گناہ ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 764]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه عبدالرزاق: 15964»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (763) باب پر واپس اگلی حدیث (765) →